0
Saturday 25 Jan 2020 20:05

کرونا وائرس کا خطرہ، پاک چین بارڈر خنجراب پاس کو بند رکھنے کی تجویز

کرونا وائرس کا خطرہ، پاک چین بارڈر خنجراب پاس کو بند رکھنے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کیلئے بھیانک خطرہ بننے والے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت گلگت بلتستان نے خنجراب بارڈر کو نہ کھولنے کی تجویز دیدی۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے وفاقی حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک چین بارڈر خنجراب پاس کو نہ کھولا جائے۔ سردیوں میں بند ہونے والا یہ بارڈر 2 فروی کو کھولا جائے گا لیکن وائرس کے خطرے کی وجہ سے مزید کئی ہفتوں کیلئے بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وفاقی منسٹری کو سوست پورٹ پر ضروری ادویات، ایمبولینس اور سکریننگ کی سہولیات فوری طور پر بہم پہنچانے اور چین سے آنے والوں کا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش