0
Monday 27 Jan 2020 22:18

معاملات ریڈ لائن سے آگے بڑھے تو عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے، صابر شاکر

معاملات ریڈ لائن سے آگے بڑھے تو عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے، صابر شاکر
اسلام ٹائمز۔ تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ معاملات ریڈ لائن سے آگے بڑھے تو وزیراعظم قومی اسمبلی توڑ دیں گے، عمران خان بلیک میلنگ قبول نہیں کریں گے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ تین وزیروں کی گروپ بندی کے بعد جب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے پوچھا کہ وزیر آپ کے خلاف ہیں، آپ کے پاس کہنے کو کیا ہے ، جس پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ”میرے پاس تم ہو“. صابر شاکر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیروں کو ہٹا کہ اپنی رٹ قائم کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ نکالے گئے وزیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزراء کو ہٹانے سے متعلق وجہ بتاتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جن وزرا کو ہٹا گیا وہ گروپنگ میں ملوث تھے، کئی بار سمجھایا گیا لیکن بات وزیراعظم تک جا پہنچی. عاطف خان کھیل اور کلچر کے، شہرام ترکئی صحت کے اور شکیل خان ریوینو کے وزیر تھے۔
خبر کا کوڈ : 841073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش