0
Tuesday 28 Jan 2020 13:35

پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے، جے پی مورگن

پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے، جے پی مورگن
اسلام ٹائمز۔ معروف مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے اپنے کلائنٹس کو پاکستان کے حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کی تجویز دے دی۔ جے پی مورگن کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے۔ ادارے کے مطابق بہتر معاشی پالیسیوں سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مالی خسارہ کم ہوا ہے۔ جے پی مورگن کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے معاشی استحکام کو تقویت ملی ہے جبکہ بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے منڈیوں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 841180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش