0
Tuesday 28 Jan 2020 22:52

پہلی مرتبہ پاراچنار میں ریپیڈ رسپانس فورس سنٹر کا قیام

پہلی مرتبہ پاراچنار میں ریپیڈ رسپانس فورس سنٹر کا قیام
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پہلی مرتبہ ریپیڈ رسپانس فورس سنٹر کا قیام عمل لایا گیا ہے، ڈی پی او محمد قریش خان نے سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ ضلع کرم میں پہلی مرتبہ آر آر ایف (ریپیڈ رسپانس فورس) سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ڈی پی او محمد قریش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد پولیس کی فعالیت اور عوامی خدمت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریپیڈ رسپانس فورس ہر قسم حالات سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے تیار رہے گی جو کہ شہر اور گرد و نواح میں بوقت ضرورت فوری کاروائی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں نئے نظام کے نفاذ سے پولیس کو اچھا رسپانس ملا ہے اور لوگ نئے نظام سے خوش ہیں۔ ڈی پی او محمد قریش خان نے بتایا کہ عوام کے مسائل کے حل اور عوام کو نئے نظام سے روشناس کرانے کیلئے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور انشاءاللہ کرم پولیس عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔ اس سے قبل ڈی پی او کرم محمد قریش خان نے فیتہ کاٹ کر ریپیڈ رسپانس فورس سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نجف علی، سٹی انچارج اشتیاق حسین، سابق سینیٹر سجاد سید میاں، قبائلی رہنما حاجی جمیل حسین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 841279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش