0
Wednesday 29 Jan 2020 15:06

پنجاب کا آئی جی تیس منٹ میں مگر سندھ کا آئی جی تیس دن میں بھی نہیں بدل رہا، سعید غنی

پنجاب کا آئی جی تیس منٹ میں مگر سندھ کا آئی جی تیس دن میں بھی نہیں بدل رہا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ پنجاب کا آئی جی تیس منٹ میں مگر سندھ کا آئی جی تیس دن میں بھی نہیں بدل رہا، سندھ کو دوسرے درجے کا شہری کہلانا بند کریں۔ اقراء یونیورسٹی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ آئی جی کے مسئلے پر 5 نام دیئے پھر ان پر بات ہوئی ان میں سے ایک نام پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں نے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے آئی جی کے لئے کابینہ میں بھی گئے، آئی جی کی تعیناتی میں گورنر سندھ کا کوئی کردار نہیں، ہم آئی جی کے معاملے پر گورنر سے مشاورت نہیں کریں گے، یہ غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر تک جو میٹنگ ہوئی، اس میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، یہ سارا اٹھائیس دسمبر کو ہونے والی کابینہ میٹنگ کے بعد ہوا ہے، پنجاب کا آئی جی تیس منٹ میں مگر سندھ کا آئی جی تیس دن میں بھی نہیں بدل رہا، سندھ کو دوسرے درجے کا شہری کہلانا بند کریں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس کے محکمے میں تبادلے ہونے اور کسی کو صوبے سے باہر بھیجنے میں فرق ہے، آئی جی صاحب کی کٹیگری کے مطابق ڈی آئی جی اچھے افسر نہیں، آئی جی کا وزیراعظم سے ملنا کوئی بری بات نہیں، یہ الوداعیہ ہوسکتا ہے، شکریہ ادا کرنا ہوگا کہ آپ نے آئی جی لگوایا۔ سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم کی کابینہ وزیراعظم کو شرمندہ کرنا چاہتی ہے، ایک نام پر اتفاق ہوا تھا، مگر کابینہ شرمندہ کررہی ہے، یہ وہی ہیں، جو آئی جی کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 841370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش