0
Wednesday 29 Jan 2020 15:10

کورونا وائرس کا خطرہ، پاک چین سرحد کو بند رکھنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا خطرہ، پاک چین سرحد کو بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک چین بارڈر خنجراب پاس کو بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی تاجروں کے 187 کنٹینرز کو واپس لانے کیلئے 2 فروری سے 8 فروری تک سرحد کو عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ جب تک کورونا وائرس کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا تب تک پاک چین سرحد کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت میں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے سرحد کو مکمل بند رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 841372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش