0
Thursday 30 Jan 2020 18:23

نوجوان اصلاح معاشرہ کیلئے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں، حسن محی الدین

نوجوان اصلاح معاشرہ کیلئے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں، حسن محی الدین
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن فی زمانہ تعلیم کے فروغ، اصلاح احوال نوجوانوں کی اخلاقی روحانی تربیت کی سب سے بڑی اصلاحی تحریک ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آئندہ نسلوں کی اصلاح اور تربیت کیلئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں موضوعات پر 596 کتب کی اشاعت بے مثال خدمت ہے، نوجوان اصلاح معاشرہ، اعتدال اور اصلاحی رویوں کے فروغ کیلئے سوشل میڈیا کا مثبت اور متحرک استعمال کریں، اسلام کی پُرامن تعلیمات کیلئے جو افراد فیلڈ میں جانے کا وقت نہیں نکال سکتے، وہ دین اور ملک و قوم کی خدمت کا یہ فریضہ دستیاب وقت میں گھر بیٹھے سوشل میڈیا کے ذریعے انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے کارکنان فرقہ واریت، نفرت، انتہاء پسندی اور تشدد کیخلاف اپنا شاندار تحریری، تقریری فکری کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کی ذمہ داری امت محمدیہ کے ہر فرد کو سونپی گئی ہے، اس سے انکار یا انحراف کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے لاہور میں سنٹرل کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، انجینئر رفیق نجم، احمد نواز انجم، علامہ رانا محمد ادریس، سردار شاکر مزاری، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، بشارت جسپال، راجہ زاہد محمود، علامہ مرتضیٰ علوی، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، فورمز کے صدور نے شرکت کی۔ سنٹرل کوآرڈینیشن کے اجلاس میں ممتاز عالم دین سید ہدایت رسول شاہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 841524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش