0
Friday 31 Jan 2020 14:58

امریکہ کا نیا اعتراف، ایران کے میزائل حملے میں 64 امریکی فوجی برین انجری کا شکار ہوئے

امریکہ کا نیا اعتراف، ایران کے میزائل حملے میں 64 امریکی فوجی برین انجری کا شکار ہوئے
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت جنگ نے ایک بار پھر عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے میزائلی حملے میں اپنے زخمی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان حملوں میں 64 امریکی فوجی برین انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این نے دو امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے میزائلی حملے میں اب تک 64 امریکی فوجی برین انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ اس سے قبل پنٹاگون کے ترجمان تھامس کمپبل نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا تھا کہ اب تک 50 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ کمپبل نے کہا کہ مزید اٹھارہ فوجیوں کو معائنوں اور مکمل علاج کے لئے جرمنی منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے بزدلانہ قتل کا انتقام لینے کے لئے بدھ آٹھ جنوری کو عراق میں امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اگرچہ امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ ایران کی انتقامی کارروائی میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم واشنگٹن نے بتدریج امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا اور اب زخمیوں کی تعداد پچاس بتائی ہے۔ امریکی وزرات جنگ پنٹاگون نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ ایران کے میزائلی حملے میں چونتیس امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں پہنچی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 841765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش