0
Saturday 1 Feb 2020 11:44

شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، فردوس عاشق

شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اور حقیقت کیا ہے۔ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز صاحب! میڈیا پر اثر انداز ہونا آپ کا وطیرہ رہا ہے۔ جھوٹی خبروں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے، آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 841936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش