0
Saturday 1 Feb 2020 22:03

حکمران بیرونی قرضوں کی بجائے قومی وسائل پر انحصار کریں، ثروت اعجاز قادری

حکمران بیرونی قرضوں کی بجائے قومی وسائل پر انحصار کریں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کو روکنے کیلئے دوسری راہیں تلاش کی جائیں، معاشی و اقتصادی طور پر ملک کو ترقی یافتہ اور خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں۔ کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی تلوار غریبوں کا استحصال اور ملک کو مقروض کر رہی ہے، حکمران بیرونی قرضوں کی بجائے قومی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بہتر بنانے کیلئے تمام قوموں کو یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت اور عالمی ادارے ہنگامی بنیادوں پر کام اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی دیں۔
خبر کا کوڈ : 842060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش