0
Sunday 2 Feb 2020 12:32

نواز شریف کو آتے اور مریم کو کہیں جاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید

نواز شریف کو آتے اور مریم کو کہیں جاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی پی میں باپ بیٹے اور ن لیگ میں چچا بھتیجی کی سیاسی لڑائی ہوگی، نوازشریف کو وطن واپس آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام "اعتراض ہے" میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لندن سے ہم پہلے کس کو واپس لائے ہیں جو نواز شریف کو لائیں گے، نون لیگ کا مطالبہ کیا تھا سب کو معلوم ہے، لوٹی ہوئی دولت باہر ہے اس لئے یہ لوگ پاکستان میں رہنا نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر جانا ہی ان کاماسٹر پلان تھا، نواز شریف کو آتے اور مریم کو کہیں جاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، حکمرانی کے دن بہت جلدی سے نکلتے ہیں، اپوزیشن کے دن لمبے ہوتے ہیں، حکومتی اتحادی کہیں نہیں جارہے۔ کراچی کے مسائل ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان مسائل کا حل چاہتی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مسلم لیگ قاف بیانات دے رہی ہے لیکن حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، چوہدری شجاعت ذمہ دار ہیں، آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی، پی ٹی آئی کا خزانہ عمران خان ہے اور اتحادیوں کے پاس دوسرا آپشن نہیں ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون ختم ہے۔ فضل الرحمٰن کبڈی کھیلے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فصل الرحمٰن جلسے جلوس کریں گے لیکن وہ خطرہ نہیں ہیں، ملک کے جیسے حالات ہیں عمران خان کو نہیں ہلایا جاسکتا، معاشی لحاظ سے کچھ مسائل آئیں گے لیکن معیشت بہتر ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 842151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش