0
Sunday 2 Feb 2020 23:56
صدی کی ڈیل

اسلامی مزاحمتی محاذ "صدی کی ڈیل" کو نیست و نابود کر دیگا، زیاد نخالہ

اسلامی مزاحمتی محاذ "صدی کی ڈیل" کو نیست و نابود کر دیگا، زیاد نخالہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک "حرکۃ الجہاد الاسلامی" کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ نے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسمعیل قاآنی کیساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ اللہ تعالی پر توکل کرتے ہوئے "صدی کی ڈیل" جو فلسطینیوں کے تاریخی اور مسلمہ حقوق کو ختم کر دینے کی ایک سازش ہے، کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ حرکۃ الجہاد الاسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی قوم اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو سراہا اور ایران کا شکریہ ادا کیا۔

سپاہ قدس ایران کے کمانڈر جنرل اسمعیل قاآنی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ فلسطینی قوم کیساتھ رہا ہے اور ایران نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے تاریخی و مسلمہ حقوق کو ختم کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اسی طرح امریکہ کیطرف سے پیش کردہ "صدی کی ڈیل" نامی اس سازش کا بھی فسلطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایرانی انقلابی گارڈز سپاہِ پاسداران کی ذیلی بریگیڈ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسمعیل قاآنی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے دہشتگردانہ اقدام سے امریکہ کا مقصد "صدی کی ڈیل" نامی سازش کو کامیابی کیساتھ ہمکنار کرنا تھا کیونکہ امریکہ کا خیال تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف میں تبدیلی آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد نہ صرف اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف میں مزید قوت آئی ہے بلکہ پورے خطے سے امریکی-صیہونی تسلط کو ختم کرنے کے اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے عزم میں بھی کئی گنا مضبوطی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 842247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش