0
Monday 3 Feb 2020 11:07

چین میں کرونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک

چین میں کرونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک میں پراسرار وائرس کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور کرونا سے مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 361 ہو گئی ہیں۔ چینی صوبے ہوبئی میں مزید 2829 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے باعث مریضوں کی مجموعی تعداد 17ہزار 205 ہو گئی ہے، ان میں سے 15 مریض ہانگ کانگ، 10 تائیوان اور 8 مکاؤ میں ہیں۔ ادھر فلپائن میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہو گئی ہے جو کہ چین سے باہر کسی ملک میں اس وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی اموات سے بڑھ گئی ہیں۔ 2003ء میں سارس وائرس سے 349 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 842281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش