0
Wednesday 5 Feb 2020 12:02

یوم یکجہتی کشمیر، لاہور پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرلئے

یوم یکجہتی کشمیر، لاہور پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرلئے
اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لاہور بھر میں نکلنے والی ریلیوں اور جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور پولیس کے دو ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹیوں پر  تعینات ہیں جبکہ اعلیٰ پولیس افسران خود سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ لاہور پولیس کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سکیورٹی پلان میں آٹھ ایس پیز، 16 ایس ڈی پی اوز، 39 انسپکٹرز، 245 اپر سب آرڈینیٹس اور 2 ہزار سے زائد پولیس افسر و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر لاہور پولیس کے 2 ہزار سے زائد اہلکار کشمیر ڈے پرسکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، اس کیساتھ ساتھ شہر بھر میں کشمیر ڈے کے حوالے سے نکلنے والی ریلیوں کے شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی کیلئے اینٹی رائٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس سمیت لاہور پولیس کے تمام ونگز فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پولیس کا ہر سپاہی آج فرض کی ادائیگی کیساتھ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی بھی کر رہا ہے۔ پوری قوم کی طرح لاہور پولیس کا ہر افسر اور جوان کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی پُرزور حمایت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 842723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش