0
Wednesday 5 Feb 2020 13:26

لاہور، پی ٹی آئی کا مال روڈ پر جلسہ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

لاہور، پی ٹی آئی کا مال روڈ پر جلسہ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں مال روڈ پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جلسہ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے دل کشمیریوں کیساتھ ہیں، کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیصل چوک میں جلسہ کیا گیا۔ جلسے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ فیصل چوک ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کا کشمیر کیساتھ ایک خاص رشتہ ہے اور ہم دنیا کو کشمیر میں بھارت کا اصل چہرہ دکھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہے، کشمیر میں کرفیو اور ظلم و ستم پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے، کشمیری بہت جلد سرخرو ہونگے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں قربانیوں کی داستان رقم کی جا رہی ہے، عالمی ضمیر کیلئے کشمیر کا مسئلہ چیلنج ہے، عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کو اخلاقی سفارتی اور سیاسی محاذ پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ جلسے میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماوں بے بھی بھرپور شرکت کی جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 842776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش