0
Monday 10 Feb 2020 20:02

لاہور، کرونا وائرس پر چینی طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں ریلی

حقائق سے ہٹ کر کرونا وائرس سے متعلق پروپیگنڈہ زیادہ کیا جا رہا ہے، پرو وی سی
لاہور، کرونا وائرس پر چینی طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں ریلی
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس پر چین سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کی ریلی و مظاہرہ، ریلی میں شریک چینی اور پاکستانی طلباء نے کرونا وائرس سے متعلق بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر کہتے ہیں کہ حقائق سے ہٹ کر کرونا وائرس سے متعلق پروپیگنڈہ زیادہ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں چین میں کرونا وائرس کے پھیلنے پر کیے گئے مظاہرے میں شعبہ پولیٹیکل سائنس کے طلباء، اساتذہ اور چینی طلباء نے شرکت کی۔ ریلی میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر ارم خالد، ڈاکٹر رانا اعجاز اور ڈاکٹر شبیر خان موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ چینی عظیم قوم ہیں، کرونا وائرس کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں، پریشانی کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام چین کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد چینی طلباء کو اعتماد دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس سے متعلق عالمی میڈیا میں چین کیخلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اس موقع پر چینی طلباء کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت اس وائرس کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 843789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش