0
Wednesday 12 Feb 2020 18:36
ایرانی اسلامی انقلاب کی کامیابی کا قومی دن

ایران کا اسلامی انقلاب مسئلۂ فلسطین کیلئے ہمیشہ سے ایک مضبوط تکیہ گاہ رہا ہے، ہیئت علمائے بیروت

ایران کا اسلامی انقلاب مسئلۂ فلسطین کیلئے ہمیشہ سے ایک مضبوط تکیہ گاہ رہا ہے، ہیئت علمائے بیروت
اسلام ٹائمز۔ لبنانی علماء کی انجمن "ہیئت علمائے بیروت" نے اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے قومی دن "22 بہمن" کے حوالے سے ایرانی عوام اور حکام کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔ ہیئت علمائے بیروت کے لبنان سے جاری ہونیوالے بیان میں ایرانی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کئے جانے کیساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب مسئلہ فلسطین کیلئے ہمیشہ سے ایک مضبوط تکیہ گاہ رہا ہے۔

لبنانی علماء کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ہر عرب ملک سے بڑھ کر فلسطین کی مدد کی ہے جبکہ عرب حکومتوں نے نہ صرف فلسطینی امنگوں سے اپنا پیچھا چھڑایا ہے بلکہ وہ اپنے تخت و تاج کو باقی رکھنے کیخاطر ہمیشہ مسئلۂ فلسطین کے خلاف عمل پیرا رہی ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال ایرانی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے ان عظیم شہداء کے چہلم جن میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس سرفہرست ہیں، کیساتھ ایک ہی وقت میں جمع ہو گئی ہے۔

لبنانی علماء نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ امید ہے کہ ان عزیز شہداء کے خون کی برکت سے اسلامی سرزمینوں اور مسلم مقدسات کی مکمل آزادی اور عراق سمیت پورے خطے سے امریکی منحوس افواج کا انخلاء جلد از جلد مکمل ہو جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 844142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش