0
Wednesday 12 Feb 2020 23:07

چاہتے ہیں کہ حكومت اپنی مدت پوری كرے، چوہدری شجاعت حسین

چاہتے ہیں کہ حكومت اپنی مدت پوری كرے، چوہدری شجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ پاكستان مسلم لیگ (ق) كے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ حكومت اپنی مدت پوری كرے۔ چوہدری شجاعت حسین عمرہ كی ادائیگی كے بعد روضہ رسول (ص) پر حاضری كے لئے مدینہ منورہ پہنچے، اس موقع پر صحافی كی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال كا جواب دیتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ہم عمران خان كی حكومت كے اتحادی ہیں اور چاہتے ہیں كہ حكومت اپنی مدت پوری كرے، اس لیے پاكستان اور عمران خان كی حكومت كے لئے خصوصی طور پر دعا كی ہے۔ ایک سوال پر چوہدری شجاعت حسین نے كہا كہ عمران خان كو كیا مشورہ دینا ہے، یہ پاكستان واپس جا كر انہیں بتاؤں گا۔ انہوں نے كہا كہ پاكستان بڑا خوبصورت اور امن و بھائی چارے كے كلچر كو فروغ دینے والا ملک ہے، مجھے پوری امید ہے كہ ان شاء اللہ بہت جلد پاكستان معاشی بحران سے نكل آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 844196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش