0
Sunday 16 Feb 2020 17:04

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کا قتل، خاتون سمیت 10 افراد گرفتار

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کا قتل، خاتون سمیت 10 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں قتل ہونے والی پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی بہن سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید ملزمان کو پکڑنے کيلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ مرکزی ملزم وقار کھوکھر کی بہن بھی گرفتار کئے جانے والوں میں شامل ہے، دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے دریا خان مری میں پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو 3 گولیاں ماری گئیں۔

پولیس کے مطابق شہناز انصاری بہنوئی کے چہلم میں گئی تھیں، ان کی بہن کا اپنے دیور سے زمین کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، شہناز انصاری کو بہن کے دیور کے بیٹے وقار نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی، جبکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 844903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش