0
Sunday 16 Feb 2020 20:55
دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور غیر قانونی ریلی نکالنے پہ

ڈی آئی خان، پی ٹی ایم کے 26 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج، 4 گرفتار

ڈی آئی خان، پی ٹی ایم کے 26 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج، 4 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا۔ جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور اس ریلی کے دوران شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں جلسے جلوسوں کے انعقاد پر ضابطہ فوجداری دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی پابندی کے باوجود پی ٹی ایم کی جانب سے جلسہ کے سلسلے میں انڈس ہائی وے پر چودھوان موڑ کے مقام پر غیر قانونی ریلی نکالی گئی اور اس ریلی میں شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ پروآ پولیس نے دفعہ144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی ایم کے سمیع اللہ، شعیب، ضیاءالرحمن اور عرفان سمیت 26 کارکنوں اور رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 844919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش