0
Thursday 20 Feb 2020 15:23

ٹوجی موبائیل انٹرنیٹ سروس کی بحالی درد سر، وی پی این معطل

ٹوجی موبائیل انٹرنیٹ سروس کی بحالی درد سر، وی پی این معطل
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قریب چھ ماہ کے طویل عرصے کے بعد ٹوجی موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کو لوگوں نے بے سود اور بے مقصد قرار دیا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ مشروط و محدود ٹوجی موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کسی کام کی نہیں ہے کیونکہ اس سے کوئی سائٹ کھلتی ہے نہ کوئی ڈاکیومنٹ ڈاون لوڈ ہورہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت نے وادی کشمیر میں تقریباً چھ ماہ کے طویل عرصے کے بعد 25 جنوری کو ٹوجی رفتار والی موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال کیں تاہم براڈ بینڈ انٹرنیٹ سہولیات ہنوز معطل ہیں۔ پیشہ ور افراد اور طلباء کا کہنا ہے کہ ٹوجی انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے کیونکہ وہ ای میل چیک کرنے اور فارم جمع کرنے سے قاصر ہیں۔

مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے ایک گروپ نے میڈیا سے کہا کہ وادی کشمیر میں ٹوجی رفتار والی انٹرنیٹ کی بحالی بے سود و بے مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر میں ٹوجی موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال کی ہے لیکن اس سروس سے کوئی کام ہی نہیں نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوجی سروس سے میلنگ سائٹس اور دیگر دستاویز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر قدغن جاری رہنے کے باوجود بھی انٹرنیٹ کی رفتار کو انتہائی سست رکھا گیا ہے اور تمام وی پی این کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر پابندی بدستور جاری رکھی گئی ہے تو دوسری طرف انٹرنیٹ سہولیات کی رفتار معمول کے مطابق ہونی چاہیئے تھی۔ ایک طالب علم نے کہا کہ مجھے ایک  اہم دستاویز میل کرنا تھا لیکن جی میل کھلنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 845688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش