0
Tuesday 12 Jul 2011 19:38

ایل پی جی کی قیمتوں میں 18 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفیکشن جاری

ایل پی جی کی قیمتوں میں 18 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفیکشن جاری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کے نوٹیفیکشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 18روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب نئے اضافے کے کے بعد گھریلو سلنڈر 1450 اور کمرشل سلنڈر 1480 روپے کا ہو گیا ہے۔ ایل پی جی نئی قیمت 123 روپے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے اضافہ واپس نہ لینے کی صورت میں اوگرا کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں اٹھارہ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت ایک سو تئیس روپے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی ہے، جس کے بعد گیارہ عشاریہ آٹھ کلو گرام کا گھریلو سیلنڈر چودہ سو پچاس روپے میں فروخت ہو گا۔ جبکہ کشمیر، فاٹا اور شمالی علاقہ جات میں ایل پی جی کی نئی قیمت ایک سو پچیس روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے موجودہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 84571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش