0
Thursday 18 Apr 2024 22:56

کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا کی طرف منتقل

کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا کی طرف منتقل
اسلام ٹائمز۔ بارش کا نیا سسٹم کراچی میں اثر انداز ہوئے بغیر ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں کی جانب چلا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ تیز یا موسلادھار بارش کے امکانات نہیں تاہم دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ دن کے وقت بعض علاقوں میں ہلکی اور کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوئی ہے۔ ایئرپورٹ، یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33، نمائش، صدر، مزار قائد اور لیاری میں بارش ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1129585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش