0
Friday 19 Apr 2024 00:10
ملک میں کسی فتنہ اور احتجاج کی گنجائش نہیں

محنت کرکے ملک کو خود کفیل اور خود مختار بنانا ہے، احسن اقبال

محنت کرکے ملک کو خود کفیل اور خود مختار بنانا ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ شکر گڑھ میں نادرا کا دفتر کھول کر الیکشن کے دوران کیا ایک وعدہ پورا کر دیا، مزید پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے 60 دن کے اندر یہ وعدہ پورا کیا۔ ماضی میں نادار کا دفتر کئی مہینے بند رہا مگر کسی نمائندے نے آواز نہ اٹھائی۔ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے عمل کا آغاز کیا جا چکا۔ احسن اقبال نے کہا کہ شکرگڑھ دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ سعودی عرب نے سرمایہ کاری کے اعلیٰ سطح کا وفد بھیجا۔ سعودی وفد نے پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کی وکالت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت تھی جس نے معیشت تباہ کردی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2028ء تک ملک کو 2018ء کی سطح پر لائیں گے۔ محنت کرکے ملک کو خود کفیل اور خود مختار بنانا ہے۔ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے ملک چلانا ہے۔ ملک میں کسی فتنہ اور احتجاج کی گنجائش نہیں۔ جس ملک میں استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نہیں وہاں ترقی نہیں ہو سکتی۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے کی سازش کو عوام ناکام بنائے۔
خبر کا کوڈ : 1129609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش