0
Thursday 18 Apr 2024 23:50
پی ٹی آئی اپنے اندرونی انتشار کی شکار ہے

بے نامی اپوزیشن کی ڈکشنری میں جمہوری آداب کا کوئی لفظ نہیں ہے، شازیہ مری

بے نامی اپوزیشن کی ڈکشنری میں جمہوری آداب کا کوئی لفظ نہیں ہے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا کہ بے نامی اپوزیشن کی ڈکشنری میں جمہوری آداب کا کوئی لفظ نہیں ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے آج پھر سیاسی مفاہمت کی بات کی۔ صدر وفاق کی علامت اور جمہوریت کی ضمانت ہیں۔ صدر مملکت نے اپنے تمام صدارتی اختیارات پارلیمان کے سپرد کر دیئے۔ آصف علی زرداری نے 1973ء کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں خطاب کے دوران پاکستان میں استحکام اور ترقی پر زور دیا۔ صدر نے صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی پر بات کی۔ صدر نے اپنے خطاب میں کشمیری عوام اور فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی بھی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ افسوس اپوزیشن اس اہم خطاب کے دوران بے جا شور مچاتی رہی، پاکستان کو اس وقت اتحاد اور استحکام کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن عوامی مسائل پر آواز اٹھانے میں ناکام نظر آتی ہے۔ عمر ایوب کو خود پتہ نہیں ہے کہ وہ کس جماعت میں ہیں۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنے اندرونی انتشار کی شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش