0
Thursday 25 Apr 2024 21:47

نوجوان کو جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کریں گے، شہبا زشریف

نوجوان کو جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کریں گے، شہبا زشریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرکے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کی پذیرائی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہزاروں ڈالر کمانے والی بچیوں سے مل کرخوشی ہوئی، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ان خواتین کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنفی امتیاز کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ سعودی عرب میں کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں 40 فیصد خواتین کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے انتہائی باصلاحیت لاکھوں نوجوانوں پر مشتمل ملک کے عظیم اثاثہ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں پیشہ ورانہ تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں فراہم کرنے پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔ انٹرپرینیورز ملک کیلئے زرمبادلہ کما رہے ہیں۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ضروری سرمایہ کاری فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فن ٹیک کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اس کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 1131126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش