0
Sunday 23 Feb 2020 23:47

عمران حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

عمران حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے، حکومت کے اتحادی بھی ناراض ہیں، حکومت کے اپنے ممبران بھی وزیراعظم عمران خان کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں اور لگتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔ اندرون سندھ کے علاقے بھان سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور وزیراعظم نے آٹے اور چینی کے بحران میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف اور صرف جمہوری اور آئینی طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے بھینس اور بکریوں کے ذریعے غربت ختم کرنے کا پروگرام دیا ہے، کیا اس سے غربت ختم ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری اور حد بندی کے ایشوز چل رہے ہیں، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 846332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش