0
Monday 24 Feb 2020 12:26

اب تک کسی بھی مریض میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت نہیں آئے، لیاقت شہوانی

اب تک کسی بھی مریض میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت نہیں آئے، لیاقت شہوانی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مز۔ کورونا وائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔ لیا قت شاہوانی نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیوپاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کوروناوائرس کا شبہ ہوا تو مریض کا آئسولیشن وارڈ میں علاج کیاجائےگا، مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق پر قرنطینہ کے انتظامات موجود ہیں۔ لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ اب تک کسی بھی مریض میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت نہیں آئے ہیں۔ واضح رہے کہ پڑوسی ملک ایران میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد ایران میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ ایرانی حکام کے مطابق اب تک وائرس سے متاثرہ 28 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ وائرس کی روک تھام کے لئے تہران اور قم سمیت ایران کے 14 صوبوں میں اسکول، یونیورسٹیاں اور ثقافتی مراکز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بگڑتی صورتِحال کے باعث قم میڈیکل اینڈ سائنس یونیورسٹی کے سربراہ نے ’قم کی مدد کرو‘ کے عنوان سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم فرنٹ لائن پر ہیں ہمیں مدد کی ضرورت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 846406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش