0
Wednesday 26 Feb 2020 19:10

بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی، شاہ محمود قریشی

بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام پڑوسیوں سے امن چاہتا ہے، گزشتہ برس 26 فروری کو ہمسائے ملک نے جارحانہ اقدام کیا، پھر بھی ہمارا پہلا پیغام تھاکہ بھارت جارحیت سے باز رہے، لیکن جب بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو 27 فروری کو پاکستان نے بھارت کو موثر جواب دیا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومتیں اور سربراہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں لیکن کشمیر پر ہمارا موقف کبھی تبدیل نہیں ہوا، مسئلہ کشمیر کےحوالے سے پوری قوم کی ایک ہی آواز ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے 5 اگست کا اقدام ناقابل قبول ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، مقبوجہ کشمیر عالمی سطح پرایک متنازع علاقہ ہے اور یورپی پارلیمنٹ میں اس پر سیر حاصل بحث کی گئی، کیا دو ایٹمی قوتیں متنازع علاقے کے پرامن بارے سوچ سکتی ہیں؟۔
خبر کا کوڈ : 846962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش