0
Friday 28 Feb 2020 11:37

اٹک، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

اٹک، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ رات گئے اٹک میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے سی ٹی ڈی اہلکار کو موت کی گھاٹ اُتار دیا ہے۔ اٹک پولیس کے مطابق رات گئے سی ٹی ڈی اہلکار سہیل احمد پر نرتوپا کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے اسوقت فائرنگ کی جب وہ اپنے دفتر سے گھر جا رہا تھا۔ فائرنگ کے باعث وہ شدید زخمی ہوا، فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل سہیل احمد ضلع اٹک کی سی ٹی ڈی میں تعینات تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کو شہید کرنے والے ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 847277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش