0
Saturday 29 Feb 2020 12:54

کرونا وائرس کا خطرہ، تبلیغی جماعت نے اجتماع ملتوی کرنے سے انکار کر دیا

کرونا وائرس کا خطرہ، تبلیغی جماعت نے اجتماع ملتوی کرنے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے نواح میں ہر سال منعقد ہونیوالے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی انتظامیہ نے اجتماع ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کچھ عرصے کیلئے اجتماع منعقد نہ کرنے کی تجویز دی تھی جسے تبلیغی جماعت کے ذمہ داران نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تبلیغی مرکز رائیونڈ کی جانب سے اجتماع کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جاری شیڈول کے  مطابق تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 10 مارچ بروز بدھ سے شروع ہو گا اور جمعہ کی اجتماعی اختتامی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر تبلیغی اجتماع کے داخلی راستوں پر کرونا وائرس سکریننگ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
سکریننگ کیمپ میں مکمل چیک اپ کے بعد ہی شرکاء کو اجتماع میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ اجتماع کے پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی مرکز کی انتظامیہ سے اجتماع کچھ عرصہ کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی مگر رائیونڈ مرکز انتظامیہ نے انکار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی ہے۔
 
ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے تبلیغی مرکز کی انتظامیہ سے ملاقات کی، جس میں تمام انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ رائیونڈ اجتماع کے داخلی و خارجی راستوں پر کرونا وائرس کی سکریننگ کے حوالے سے سپیشل کاؤنٹرز اور کیمپس بنائے جائیں گے جہاں محکمہ صحت کی ٹیمیں ہمہ وقت تعینات رہیں گی، اے سی رائیونڈ عدنان رشید کا کہنا ہے کہ مکمل سکریننگ کے بعد شرکاء کو اجتماع گاہ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 847469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش