0
Sunday 1 Mar 2020 23:08

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی وفاقی حکومت کا ڈرامہ ہے، اسماعیل راہو

پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی وفاقی حکومت کا ڈرامہ ہے، اسماعیل راہو
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے عمران خان کو ناکام  وزیراعظم قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کی کمی کو ڈرامہ قرار دے دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے کمی کرکے عوام کو ریلیف  دے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت وفاق سے پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے کمی کا مطالبہ کرتی ہے، ملک میں پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی وفاقی حکومت کا ڈرامہ ہے، کورونا وائرس کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخ گرنے کے حساب سے بیس روپے کمی کرنی چاہیئے تھی، مگر وزیراعظم نے پیٹرول مصنوعات میں محض 5 روپے کمی کرکے قوم پر بڑا احسان کیا ہے، وفاقی حکومت مدینہ ریاست کا نام استعمال کرکے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر بے پناہ ٹیکس کی صورت میں کھربوں روپے عوام سے لوٹ رہی ہے، اب کم از کم قیمتوں میں کمی کا فائدہ تو عوام کو دے، عوام کو فقط 5 روپے کا لولی پوپ دیکر اصل فائدہ لاڈلی کابینہ نے بٹور لیا۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق 5 روپے کی جگہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کرے، موجودہ حکومت کی یہ لوٹ کھسوٹ اسے جلد لے ڈوبے گی، قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے تیل خرید کر قوم کو ہی مہنگا دے کر کیا خدمت ہورہی ہے؟ عمران خان ملک چلانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش