0
Sunday 1 Mar 2020 23:29

کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری میں سندھ حکومت رکاوٹ ہے، اسد عمر

کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری میں سندھ حکومت رکاوٹ ہے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزير اسد عمر نے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری میں سندھ حکومت کو رکاوٹ قرار دے دیا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شہر کے سارے اختیارات صوبے کے پاس ہیں، وفاق چاہے بھی تو صوبے میں کچھ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو ميں مزيد کہا کہ گورنر اور میئر کے ساتھ کچھ منصوبوں کا معائنہ کیا ہے، اگلے چند روز میں کچھ منصوبوں کا افتتاح کردیا جائے گا۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ کراچی کے سارے اختیارات صوبے کے پاس ہیں، وفاق چاہے بھی تو صوبے میں کچھ نہیں کرسکتا۔

وفاقی وزير منصوبہ بندی نے بتایا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، سپریم کورٹ سے ہدایات ملنے کے بعد کام کرنے میں آسانی ہوگی، وزیراعظم آئندہ ہفتے کراچی آئیں گے۔ اسد عمر سے نواز شریف اور شہبازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہاں ان کی پلیٹیں بڑھ گئی تھیں، وہاں اُن کے چمچے بڑھ گئے، معلوم نہيں کہ نواز شریف آرہے ہيں يا نہيں۔
خبر کا کوڈ : 847769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش