1
Monday 2 Mar 2020 23:42

فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مضبوطی میں شہید قاسم سلیمانی کا بنیادی کردار ہے، زیاد النخالہ

غزہ کے پاس آج ہزاروں راکٹس موجود ہیں جو اسرائیل پر برسنے کو ہر دم تیار ہیں
فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مضبوطی میں شہید قاسم سلیمانی کا بنیادی کردار ہے، زیاد النخالہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے عرب ٹی وی چینل القدس الیوم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے اسلامی مزاحمتی محاذ میں انتہائی اہم کردار کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے میں انکا بنیادی کردار ہے۔ زیاد النخالہ نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کی موجودہ طاقت کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے پاس آج ہزاروں راکٹس موجود ہیں جو اسرائیل پر برستے کو ہر دم تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے "القدس الیوم" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی مزاحمتی تحریکوں کے لئے مہیا کئے جانے والے اسلحے کی ترسیل تک کو اپنی خاص نگرانی میں انجام دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی مزاحمتی تحریکوں کو مضبوط کرنے کی خاطر پیچیدہ سے پیچیدہ کارروائیوں پر بھی اپنی مکمل نگرانی رکھتے اور مسلسل دوسرے ممالک کے سفر میں مصروف رہتے تھے۔


زیاد النخالہ نے اسلامی مزاحمتی محاذ کے شہید سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت کے چھپے پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے فلسطینی انقلابی تحریکوں کو خفیہ مسلح گروپس کی حد سے نکال کر پیشرفتہ اسلحے کی حامل ایک طاقتور فوج میں بدل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے اسلامی مزاحمتی محاذ کے لئے صرف تیار شدہ راکٹس پر ہی اکتفاء نہیں کیا بلکہ اس حوالے سے وہ ہمیشہ نئی اور اعلی کیفیت پر زور دیتے تھے۔

حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے فلسطینی اسلامی مزاحمتی محاذ کی مضبوطی میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کو بنیادی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ انہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج فلسطینی مزاحمتی محاذ اسرائیل کے مقابلے میں ایک طاقت بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مرہون منت آج غزہ کے پاس ہزاروں راکٹس موجود ہیں جو اسرائیل کے تمام شہروں پر برسنے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 848008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش