1
Thursday 5 Mar 2020 19:47

دہشتگردوں کیخلاف حملے کے مقام پر ترک فوجیوں کی موجودگی کا شام سمیت کسی کو علم نہیں تھا، تُرک ہلاکتیں المناک ہیں، روس

دہشتگردوں کیخلاف حملے کے مقام پر ترک فوجیوں کی موجودگی کا شام سمیت کسی کو علم نہیں تھا، تُرک ہلاکتیں المناک ہیں، روس
اسلام ٹائمز۔ روسی خبر رساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ادلب میں (دہشتگردوں کیخلاف حملے کے مقام پر) ترک فوجیوں کی موجودگی کا شامی افواج سمیت کسی کو علم نہیں تھا۔ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ شام کے اندر ترک فوجیوں کی ہلاکت پر میں ایک مرتبہ پھر گہرے غم کا اظہار کرتا ہوں۔ روسی صدر نے کہا کہ انسانوں کی اموات ہمیشہ المناک ہوتی ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ادلب کے اندر وجود میں آنے والے تناؤ کے باعث ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو صورتحال پر نظر ثانی کرنی چاہیئے تاکہ ترک فوج کے مزید جانی نقصان اور دونوں ممالک کے درمیان موجود روابط کے کمزور پڑنے سے بچا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 848595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش