0
Monday 9 Mar 2020 15:13

کھلاڑی نہ ہوتا تو سیاست میں ہار مان چکا ہوتا، وزیراعظم

کھلاڑی نہ ہوتا تو سیاست میں ہار مان چکا ہوتا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر وہ کھلاڑی نہ ہوتے تو سیاست میں پہلے ہی ہار چکے ہوتے۔ پشاور میں خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ زندگی مقابلے کا نام ہے، انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان جائے، چیمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے سیکھتا ہے، چیمپئن جب ہارتا ہے تو اس کا سر نہیں جھکتا، وہ اپنی شکست پر غلطیوں کو درست کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گر کر کھڑا ہونے والا پہلے سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے، سیاست بھی مقابلے کا نام ہے، ملک کو اٹھانے کےلیے سیاست میں آئیں گے تو بھی مقابلہ ہو گا، جب قوم مشکل وقت کا مقابلہ کرتی ہے تو مزید مضبوط ہو کر کھڑی ہو جاتی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاست میں مقابلہ کھیلوں سے سیکھا، مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھتا تو حالات کا مقابلہ نہ کرپاتا، کھلاڑی نہ ہوتا تو 22 سال پہلے ہی ہار مان چکا ہوتا، اگر مقابلہ کرنا نہ سیکھا ہوتا تو بہت پہلے ہاتھ کھڑا کرکے چلا جاتا۔ کسی کاروباری کا کاروبار نقصان کی وجہ سے ختم نہیں ہوتا بلکہ اس کا کاروبار کرپشن اور شارٹ کٹ کی وجہ سے ختم ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 849302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش