0
Thursday 12 Mar 2020 12:37

جو رہنماء مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہ رہنا چاہیں گے وہ نکالے جائیں گے، شاہد خاقان عباسی

جو رہنماء مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہ رہنا چاہیں گے وہ نکالے جائیں گے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کے ناراض رہنماوَں کا موقف جاننے کی کوشش کی جائے گی اور جو ساتھ نہ رہنا چاہیں تو نکالے جائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماوَں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کی خبریں ٹی وی پر دیکھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) تقسیم نہیں ایک ہی جماعت ہے، البتہ اختلاف رائے ہر جماعت میں ہوتی ہے اور اس کا احترام کرنا اچھی بات ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لیکن شہبازشریف مجبوری کے تحت وطن سے باہر ہیں، انہوں نے پارٹی کو بہت وقت دیا ان کو بھی ذاتی معاملات کے لیے وقت دینا چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماوَں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شہبازشریف کے آنے کی بات،  پارٹی رہنماوَں کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو جلد از جلد آنا چاہیے۔ نوازشریف جیسی شخصیت ملک میں نہیں اور ان کی بیماری بھی معمولی نہیں، وہ علاج کے بعد ضرور آئیں گے۔ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں ن لیگ کی جماعت ہی بول رہی ہے، دیگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف بولتی ہیں نہ عوام کے حق میں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو یا اعتزاز احسن کو کوئی مسئلہ ہے تو کہہ دیں، ٹی وی پر نمبر نہ بنائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 849859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش