0
Saturday 14 Mar 2020 11:36

کورونا وائرس کیوجہ سے بی آر ٹی منصوبے پر انجینئرز نے کام کرنا بند کر دیا

کورونا وائرس کیوجہ سے بی آر ٹی منصوبے پر انجینئرز نے کام کرنا بند کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بی آر ٹی منصوبے پر انجینئرز نے کام کرنا بند کر دیا، ساڑھے چار ہزار عملے میں سے ساڑھے تین ہزار عملہ گھر چلا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریچ ون، ریچ ٹو اور ریچ تھری پر ٹیکنیکل کام بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل کام کی بندش کے باعث بی آر ٹی منصوبہ بروقت مکمل ہونا ناممکن ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے چین سے آنے والے انجینئرز کو بھی پشاور آنے کی کلیئرنس نہیں دی گئی ہے جس کے باعث بی آر ٹی منصوبے کو بجلی کے ساتھ  منسلک کرنے کا عمل بھی رُک گیا ہے۔ دوسری جانب حکومتی ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے پر کام بتدریج جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 850250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش