1
Saturday 14 Mar 2020 17:41

کینیڈا، وزیراعظم اہلیہ سمیت کرونا کا شکار، پارلیمنٹ بند

کینیڈا، وزیراعظم اہلیہ سمیت کرونا کا شکار، پارلیمنٹ بند
اسلام ٹائمز۔ کینیڈین نیوز چینل سی ٹی وی (CTV) کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اپنی تمام سرگرمیوں کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی گریگویر ٹروڈو کے خون میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو جانے کے بعد کینیڈین وزیراعظم سمیت انہیں الگ تھلگ کر کے گھر کے اندر ہی غیر معینہ مدت کے لئے کرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ کینیڈین پارلیمنٹ کو 20 اپریل تک بند رکھے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا میں اس وقت کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 130 نفر ہے جبکہ برٹش کولمبیا نامی کینیڈین ریاست اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ دوسری طرف طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری صورتحال کے مطابق 35 تا 70 فیصد کینیڈین شہری کووِڈ 19 (کرونا) وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں جن میں سے اکثر کی خراب جسمانی حالت کی بناء پر اُنہیں انتہائی دیکھ بھال کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 850310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش