0
Sunday 15 Mar 2020 19:55

سراج الحق نے ملک میں ’’رجوع الی اللہ مہم‘‘ کا اعلان کر دیا

سراج الحق نے ملک میں ’’رجوع الی اللہ مہم‘‘ کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی جانب سے ملک میں رجوع الی اللہ مہم کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بڑے پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیئے ہیں، کرونا سے بچاﺅ کیلئے صدر وزیر اعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف رجوع الی اللہ مہم کی قیادت کریں۔ سراج الحق نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں خوف کا عالم ہے، کرونا وائرس جیسی عالمی وباء کے امتحان و آزمائش سے نکلنے کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انفرادی و اجتماعی زندگی میں گناہوں سے توبہ و استغفار اور اللہ کی رضا و فرمانبرداری کا رویہ اپنانا چاہیے، حکومت اب میڈیا کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ عدالت اور صحافت سمیت ہر ادارہ ان کے کنٹرول میں ہو۔ سراج الحق نے کہا کہ صحافت حکومت کو آئینہ دکھاتی ہے آئینہ توڑنے کی بجائے حکومت اپنی اصلاح کرے۔
خبر کا کوڈ : 850496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش