0
Monday 16 Mar 2020 00:03

ہم نئے صوبے بنانے کے حق میں ہیں، ہماری منظور شدہ قراردادیں بھی موجود ہیں، شاہد خاقان عباسی 

ہم نئے صوبے بنانے کے حق میں ہیں، ہماری منظور شدہ قراردادیں بھی موجود ہیں، شاہد خاقان عباسی 
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گری ہوئی حکومت کو گرانے کی کوئی ضرورت نہیں، عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ کیسے اقتدار میں آئے اور انہوں نے معیشت سمیت ملک کا کیا حال کیا ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور بدانتظامی کی وجہ سے قوم شدید مشکلات کا شکار ہے، عوامی مسائل پر اپوزیشن متحد ہے، حکومت صوبے کے نام پر یہاں کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، عوام کے مسائل کا حل صرف غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات میں ہے، شریف خاندان سمیت ہم سب جیلیں کاٹ چکے ہیں، مسلم لیگ نون کو جیلوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ہے، حکمرانوں نے انتقامی کارروائیوں کے علاہ کچھ نہیں کیا بلکہ ہم نے پاکستان کی ترقی کے لیے جو کام کئے، معاشی استحکام لائے، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی و بے روزگاری کو کنٹرول میں لائے، لیکن حکمرانوں نے ان چیزوں کو بھی برباد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، اگر حکمران صوبہ بنانے میں مخلص ہیں تو تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیں اور معاملہ اسمبلیوں میں لائیں، ہم نئے صوبے بنانے کے حق میں ہیں اور ہماری منظور شدہ قراردادیں بھی موجود ہیں، میر شکیل الرحمن کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر کے آزادی اظہار اور صحافت پر بدترین وار کیا ہے۔ ہم میڈیا کی آزادی کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں کو بھی پار کر گئے ہیں۔ عمران خان فارن فنڈنگ اور فارن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، یہ اتنے نااہل ہیں کہ پونے دو سال میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کر سکے، نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر اسے ہی برا کہ رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ملتان، جنوبی پنجاب اور پاکستان کو نواز شریف اور شہباز شریف نے ترقی دی ہے، شریف خاندان سمیت کسی لیگی رہنما پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، حکومت پھر بھی اپوزیشن کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے پر لگی ہوئے ہے، خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مہنگائی کم کی، سی پیک دیا مسائل حل کیے، جاوید ہاشمی میرے بڑے بھائی اور میرے لیڈر ہیں، موجودہ حکومت اپوزیشن کو نشانا بنارہی ہے، پاکستان کی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں پر کرپشن ثابت نہیں کرسکی، صوبائی اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ بنانے کی قرارداد پاس ہوئی تھی، اس ملک میں جمہوریت اپوزیشن کی وجہ سے قائم ہے، ہاشمی کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہیں، ہم پاکستان کی ترقی کے لئے لڑ رہے ہیں، حکومت انتقامی کارروائیوں کے علاہ کچھ نہیں کر رہی، ہماری تمام محنت حکومت نے ضائع کردی ہے، پاکستان کی جمہوریت کا سیاہ باب ہے، حکومت جعلی کیس بنا رہی ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، جیلوں سے مسلم لیگ نون ڈرنے والی نہیں ہے، شریف خاندان سمیت ہم سب جیلیں بھگت چکے ہیں۔ میڈیا اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے جمہوریت اور حکومت نے فسطائیت کا پرچم اٹھا رکھا ہے، عمران خان کے پیچھے فارن فنڈنگ ہے، اسمبلیوں میں مشاورت سے صوبے بنتے ہیں، حکومت مخلص ہے تو تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں، ہم حاضر ہیں، ہم نے مل کر حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے، ملک کے مسائل کا واحد راستہ شفاف نئے الیکشن ہیں، میوزیکل چئیر کا کھیل چلتا رہا تو ایٹمی پروگرام کو خطرہ پڑ جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 850535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش