0
Friday 20 Mar 2020 18:45

سنی اتحاد کونسل نے متاثرین کرونا کیلئے فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے متاثرین کرونا کیلئے فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرونا سے نجات تک محکمہ صحت کو فوج کے حوالے کیا جائے، کرونا متاثرین کی مدد کیلئے قومی فنڈ قائم کیا جائے، کرونا وائرس کی سنگین صورتحال قومی اتحاد کی متقاضی ہے، کرونا وبا سے نجات تک تمام سیاسی جماعتیں سیاست بازی چھوڑ کر حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں، بلاول بھٹو کا وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے کا بیان دانشمندانہ ہے، اس وقت سیاست نہیں انسانی جانیں بچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں مخیر حضرات غریب طبقہ کی مدد کیلئے عملی اقدامات کریں، صاحب ثروت افراد رمضان شروع ہونے کا انتظار کئے بغیر کرونا کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالے افراد کی مدد کریں، اس وقت ایثار اور قربانی کے جذبے کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے، تمام وزراء، وزرائے اعلی، گورنرز، آرمی چیف اور کور کمانڈرز اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کرونا قومی فنڈ میں جمع کروائیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہر سیاسی و مذہبی جماعت کرونا قومی فنڈ میں اپنا حصہ شامل کرے اور اس فنڈ سے غریب طبقہ کی مدد کی جائے۔ حکومت ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ریاستی طاقت استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بڑھا کر اللہ کے غضب کو دعوت نہ دیں، موجودہ حالات کو ناجائز منافع خوری کیلئے استعمال کرنا بدترین سفاکیت ہے، حکومت قوم کو مایوسی، بددلی اور گھبراہٹ کا شکار نہ ہونے دے، قومی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی کرونا کو شکست دی جا سکتی ہے، کرونا وبا سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 851556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش