0
Saturday 21 Mar 2020 10:53

مانسہرہ، باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق

مانسہرہ، باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ مانسہرہ کے گاؤں سیدآباد چورکلاں سے باراتیوں کی جیپ تورغر کے گاؤں تلی جا رہی تھی کہ بنجئی کے مقام پر تیز رفتاری کے سبب جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں دلہن سمیت 2 خواتین اور 3 مرد موقع پر جاں بحق، جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے اوگی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ مرنیوالے آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش