0
Friday 15 Jul 2011 16:59

اسامہ کی تصدیق کیلئے ویکسینیشن مہم سی آئی اے نے چلائی، ویکسین اصلی تھی، امریکی حکام

اسامہ کی تصدیق کیلئے ویکسینیشن مہم سی آئی اے نے چلائی، ویکسین اصلی تھی، امریکی حکام
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ اسامہ کی تلاش کیلئے ایبٹ آباد میں ویکسینیشن مہم سی آئی اے نے چلائی تھی جس کا مقصد اسامہ کا ڈی این اے حاصل کرنا تھا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسامہ کی ہلاکت سے قبل ایبٹ آباد میں ویکسی نیشن مہم سی آئی اے نے چلائی۔ امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ اس ویکسی نیشن مہم کو جعلی قرار دینا درست نہ ہو گا، کیوں کہ مہم کا مقصد اسامہ کا ڈی این اے حاصل کرنے کے ساتھ علاقے کی عوام کو بھی فائدہ پہچانا تھا۔ اخبار کے مطابق امریکی حکام نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا کے دورہ واشنگٹن میں ویکسی نیشن مہم کا انعقاد کرنے والے ڈاکٹر کی رہائی کیلئے بھی بات ہونا تھی۔ 
برطانوی اخبار کے انکشاف کے بعد بالآخر امریکی حکام نے چپ کا روزہ توڑ ہی دیا، سی آئی اے نے اْسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کی تصدیق کیلئے جعلی ویکسینیشن مہم کا دفاع کیا ہے تاہم واضح کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے ٹیکے اصلی تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سینیئر امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگرچہ ٹیکہ مہم دنیا کے انتہائی مطلوب شخص کی کھوج کیلئے ہی کی گئی تھی، لیکن ایسا نہیں کہ ہیپاٹائٹس کے ٹیکے بھی جعلی تھے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر سی آئی اے یہ طریقہ استعمال نہیں کرتی تو شاید امریکی عوام سر کھجاتے کہ اسامہ کی تلاش کیلئے سارے حربے کیوں نہیں آزمائے۔ امریکی عہدیدار نے اْسامہ بن لادن کے خاندان کے ڈی این اے حاصل کرنے سے متعلق کچھ بتانے سے گریز کیا۔
خبر کا کوڈ : 85189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش