0
Tuesday 24 Mar 2020 23:17

کرونا وائرس، ضلع کرم کیلئے 90 ملین روپے جاری ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی

کرونا وائرس، ضلع کرم کیلئے 90 ملین روپے جاری ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع کرم کے سیکریٹری جنرل اخلاق حسین نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ضلع کرم کو نوے ملین روپے مل گئے ہیں، اس رقم سے قارنطینہ سنٹر، ائسولیشن وارڈ، مریضوں کا علاج اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی اپر کرم کے سیکٹری جنرل اور ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں کے سیکٹری سید اخلاق حسین نے کہا کہ ضلع کرم میں عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کے اکاؤنٹ کرونا وائرس سے شہریوں کو بچانے علاج اور متاثرین کی امداد کیلئے نوے ملین روپے بھیج دئیے گئے ہیں، جسے ایسولیشن وارڈ، قرنطینہ سنٹر کو فعال بنانے کے ساتھ کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کے علاج اور متاثرین کی امداد کی جائے گی۔ سید اخلاق حسین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کرلی ہے۔ عوام انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ مرض سے بچنے اور اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات میں تعاون کریں۔ سید اخلاق حسین کا کہنا تھا کہ زائرین اور عمرہ سے آنے والے لوگوں کی علاج سمیت مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبائی ریلیف منسٹر زائرین کے مسائل اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے خود ڈیرہ اسماعیل خان گئے ہیں اور عنقریب وہ ضلع کرم کا بھی دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 852380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش