0
Thursday 26 Mar 2020 00:26

سکھر قرنطینہ سے گذرنے والے زائرین 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان کے ضامن بنے ہیں، علامہ باقر زیدی

سکھر قرنطینہ سے گذرنے والے زائرین 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان کے ضامن بنے ہیں، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے سکھر قرنطینہ سینٹر سے گھروں کو لوٹنے والے زائرین اور مسافرین کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے عمل سے گذرنے والے زائرین نے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں، انہوں نے جس طرح سخت مشکلات، طولانی سفر اور آئسولیشن کے عمل سے گذر کر تحمل مزاجی اور برداشت کے مظاہرہ کیا وہ پوری پاکستانی قوم کیلئے قابل تقلید ہے۔ علامہ باقر عباس زیدی نے مزید کہا کہ سکھر قرنطینہ مرکز میں انتظامیہ کے ساتھ خدمات میں مصروف ایم ڈبلیو ایم اور وحدت یوتھ کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مختلف شیعہ ملی تنظیمات اور فلاحی داروں کے رضاکاروں نے بھی شب و روز جس جاں فشانی اور جان پروا کئے بغیر اپنی خدمات پیش کی وہ قابل ستائش ہے۔
خبر کا کوڈ : 852622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش