0
Friday 27 Mar 2020 14:21

شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی کراچی کی احتساب عدالت نے سماعت کی۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ ریفرنس کے شریک ملزم سابق سیکریٹری ارشد مرزا کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت کی جانب سے ریفرنس میں سابق ایم ڈی پی ایس او اور ڈی ایم ڈی کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے الزام عائد کیا ہے کہ دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ پی ایس او کے ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی کی تقرری غیر قانونی ہے۔کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کو 10 اپریل کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش