0
Friday 27 Mar 2020 20:22

پنجاب حکومت کا وزیراعلی مجاہد رضاکار فورس بنانے کا اعلان

پنجاب حکومت کا وزیراعلی مجاہد رضاکار فورس بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلی مجاہد رضاکار فورس پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مجاہد رضاکار فورس پروگرام میں رضاکار ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور مریضوں کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہونگے۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلی مجاہد رضاکار فورس پروگرام کے تحت رضاکار بھرتی کرنے کے احکامات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر محمد اجمل بھٹی، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عاصم الطاف، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان، میاں زاہد، عبدالرزاق، ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

وزیراعلی مجاہد رضاکار فورس پروگرام میں بھرتی کے عمل کی تمام نگرانی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کرے گا۔ وزیراعلی مجاہد رضاکار فورس پروگرام کیلئے محکمہ میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم کے مطابق موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزید ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ حکومت کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر طبی سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں تمام ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس مریضوں کی خدمت میں مصروف ہین۔
خبر کا کوڈ : 853008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش