0
Saturday 28 Mar 2020 20:45

مردان، 9 سالہ بچی کا قاتل باپ کا شاگرد نکلا، ملزم گرفتار

مردان، 9 سالہ بچی کا قاتل باپ کا شاگرد نکلا، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مردان پولیس نے 24 گھنٹوں کے دورانیہ میں تھانہ شیخ ملتون کے علاقہ جان آباد میں 9 سالہ کم سن بچی ماہم کی پراسرار موت کا معمہ حل کر لیا۔ معصوم بچی کو باپ کے شاگرد نے جنسی تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا، جنسی درندہ دو بیویوں کا شوہر بھی ہے، گناہ پر پردہ ڈالنے کیلئے معصوم کلی مسلنے کے بعد گھر کے قریب ندی نالے میں پھینک دی۔ ڈی پی او سجاد خان نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل (26 مارچ کو) علاقہ جان آباد نوشہرہ روڈ مردان کے رہائشی اقبال نامی شخص کی 9 سالہ بیٹی ماہم خان قریبی دکان سے صابن خریدتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی، شیخ ملتون پولیس نے بچی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ کیس پولیس کیلئے چیلنج تھا جس کا جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز اور بچی کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا، گذشتہ روز (یعنی جمعہ کو) پولیس کو بچی کی بوری بند لاش گھر سے کچھ فاصلے ہی پر ندی نالے میں ملی۔

انہوں نے کہا کہ تفتیشی ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے بوری سے ملزم اختر حسین ولد گلزار سکنہ جان آباد تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ ملزم بچی کے والد کے ساتھ ماربل فیکٹری میں شاگرد تھا اور اس کے ساتھ ایک ہی گلی میں رہائش پذیر بھی تھا، بچی کا ملزم کے گھر آنا جانا معمول تھا، وقوعہ کے روز بچی ان کے گھر میں داخل ہوئی اسوقت ملزم کی بیوی گھر پر نہیں تھی، شیطان صفت ملزم نے ہوس کی پیاس بجھانے کیلئے معصوم بچی کو قابو کیا، ملزم نے لاش ٹھکانے لگانے کیلئے بوری میں بند کیا اور ندی نالے میں پھینک دیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق جنسی درندے نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، ملزم دو بیویوں کا شوہر ہے، ایک بیوی کراچی میں رہائش پذیر ہے۔
خبر کا کوڈ : 853257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش