1
Sunday 29 Mar 2020 23:04

ایران، کرونا کی پہلی تشخیصی کٹ کی تھوک پیداوار شروع

ایران، کرونا کی پہلی تشخیصی کٹ کی تھوک پیداوار شروع
اسلام ٹائمز۔ ایرانی ادارے جہادِ دانشگاہی کے تکنیکی تحقیقاتی شعبے کے نائب سربراہ محمد رضا پور عابدی نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ ملک میں تیار کی جانے والی جدید کرونا وائرس کی تشخیصی کٹ کو تجارتی بنیادوں پر بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایران کے اندر تیار کی جانے والی کرونا تشخیصی کٹس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر کرونا وائرس کی فوری تشخیص کے لئے درکار کٹس کی کمی کے باعث ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تمام کٹس بیرون ملک سے درآمد کی جاتی تھیں جبکہ اب جہاد دانشگاہی کے تحقیاتی اداروں پژوھشکدہ معتمد اور مرکز برائے جینیاتی و حیاتیاتی تحقیقات نے کرونا کی تشخیص کے لئے اپنی کٹس تیار کر لی ہیں۔


محمد رضا پور عابدی نے کہا کہ تحقیقات کے نتیجے میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 2 کٹس تیار کی گئی تھیں جن میں سے مذکورہ بالا مالیکیولر ٹیسٹ ٹیکنالوجی پر مبنی پہلی کٹ تمام فنی آزمائشوں سے کامیابی کے ساتھ گزر جانے اور ملکی خوراک و ادویات کے کنٹرول کے ادارے سمیت تمام متعلقہ اداروں سے ضروری اجازت نامے حاصل کر لینے کے بعد اب ماس پروڈکشن سائیکل میں داخل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی تشخیص کے لئے ملکی سطح پر تیار کی گئی دوسری کٹ بھی تیار ہو جانے کے بعد اب ضروری آزمائشی دور سے گزر رہی ہے تاکہ اپنی تھوک پیداوار کے لئے متعلقہ تمام اداروں سے اجازت نامے اخذ کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 853441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش